آرمی چیف کا دورہ مہمند ،اورکزئی ایجنسی، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا حکم

آرمی چیف کا دورہ مہمند ،اورکزئی ایجنسی، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا حکم

ویب ڈیسک:ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کیلئے قوم اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر فخر ہے۔ چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مہمند اور اورکزئی ایجنسی کا دورہ کیا جہاں پرآرمی چیف کو بارڈر سیکیورٹی انتظامات اور سرحد پار سے دہشت گرد حملوں پر بریفنگ دی گئی

 دورے کے دورانآرمی چیف کا کہنا تھا  کہا کہ پاک افغان سرحد پر ترجیحی بنیادوں پر باڑ لگائی جائے گی تاکہ حساس ترین علاقے کو محفوظ بنایا جاسکے۔

 جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانا ملکی مفاد میں ہے، ایسے فیصلوں سے ملک مزید ترقی حاصل کرے گا۔

آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی اور دہشتگردوں کو موثر جواب دینے  پاک فوج کے جوانوں کی تعریف کی اور  آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کی ہلاکت کو بھی سراہا

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

متعلقہ خبریں