شمالی چین کے صوبے جیانگ شی میں زیر تعمیر پاور پلانٹ کا کولنگ ٹاور منہدم ، 74 افراد ہلاک

شمالی چین کے صوبے جیانگ شی میں زیر تعمیر پاور پلانٹ کا کولنگ ٹاور منہدم ، 74 افراد ہلاک

ڈیسک:چینی خبر رساں ایجنسی ژینوا کی رپورٹ کے مطابق فینگ چینگ پاور پلانٹ کا کولنگ ٹاور 230 فٹ اونچا تھا، یہ ٹاور جمعرات 24 نومبر کو منہدم ہوا تھا۔

حادثے کے بعد صوبے جیانگ شی کے نائب گورنر لی یوانگ نے 2 دیگر حکام کے ساتھ میڈیا کے سامنے جھک کر قوم سے مانگی، حکام کا کہنا تھا کہ انہیں حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس ہوا اور حکام ہلاک شدگان کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والے پاور پلانٹ میں کوئلے سے بجلی تیار کی جائے گی، حکام کے مطابق منصوبے پر ایک ارب چینی ین ( یعنی 15 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

حادثے کے بعد پاور پلانٹ کے شیئر میں 6 فیصد کمی دیکھی گئی، جب کہ پلانٹ کی تکمیل کی میعاد میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔

پاور پلانٹ کا زیر تعمیر کولنگ ٹاور جمعرات 24 نومبر کو صبح 7 بجے منہدم ہوا تھا، ابتدائی طور پر حادثے میں 40 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی تھی، حادثے میں امدادی کارروائیاں شروع کرنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی گئی، اب تک حادثے میں 74 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں