سرحدوں کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

سرحدوں کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

ڈیسک : سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جاتا ہے،

 ہم پاکستان کی سرحدوں ، پانیوں اور فضاؤں کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ

بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت ہم نے اقوام متحدہ کو بھی دیئے ہیں۔

پاکستانی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

جب کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

بھارت منصوبے کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے لیکن سی پیک منصوبہ ہر صورت مکمل کریں گے  ۔

سی پیک تکمیل کے قریب پہنچے گا تو کئی دیگر ممالک بھی اس میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر پاکستان پہل نہیں کرتا البتہ بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جاتا ہے۔

 ہم پاکستان کی سرحدوں ، پانیوں اور فضاؤں کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں