لاہور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی اسٹیج اداکارہ چل بسیں،

لاہور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی اسٹیج اداکارہ چل بسیں،

ڈیسک: لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننے والی اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ ہلاک ہوگئیں۔

اداکارہ قسمت بیگ کو نامعلوم افراد کل صبح اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جب وہ اپنے ڈرائیور کے ساتھ سفر کر رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق، لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی تھی، جس سے اداکارہ اور ان کا ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔

فائرنگ کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا۔

دوسری جانب پولیس نے جائے وقوع سے تمام شواہد اکٹھے کرکے ملزموں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

متعلقہ خبریں