اقوام متحدہ کی ایل او سی کشیدگی پر اظہار تشویش ہے ، بان کی مون

اقوام متحدہ کی ایل او سی کشیدگی پر اظہار تشویش ہے ، بان کی مون

ڈیسک: اقوام متحدہ نے ایل او سی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت اور پاکستان سے کسِی بھی جارحیت سے گریز کا مطالبہ کیا ہے اور خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرنے پر ایک بار پھر آمادگی ظاہر کی ہے۔

نیویارک سے جاری بیان میں اقوام متحدہ کے سِیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کشیدگی پر انہیں گہری تشویش ہے۔

بان کی مون نے  دونوں ملکوں  کو دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے پرزور دیا اور  کہا کہ بھارت اور پاکستان   کسِی بھی قسم کی جارحیت سے گریز کریں، یقین ہے کہ دونوں ملک امن کے لیے کوششیں کریں گے۔

اقوام متحدہ خطے کے عوام کے ساتھ ہے، خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کے لیے اقوام متحدہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں