سابق وزیراعظم نوازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے،،،

سابق وزیراعظم نوازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے،،،

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے جہاں سے وہ قافلے کی صورت میں پنجاب ہاؤس روانہ ہوئے۔

 سابق وزیراعظم نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے صبح 7:45 پر اسلام آباد پہنچے، اس موقع پر سابق وزیر اعظم کے استقبال کے لیے مشیر ہوابازی سردار مہتاب، وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق، گورنر خیبر پختونخوااقبال ظفر جھگڑا، طلال چوہدری، پرویزرشید، لیگی رہنما اورکارکنان بھی موجود تھے، نوازشریف  قافلےکی صورت میں  ایئرپورٹ سے پنجاب ہاؤس روانہ ہوئے،اس موقع سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیےگئے تھے۔

متعلقہ خبریں