پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

ویب ڈیسک:پاکستان اور روس کی اسپیشل فورسز کی  15روزہ مشترکہ فوجی مشقیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور روس کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ فوجی مشقوں کا روس میں آغاز ہوگیاہے۔ مشقوں کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کی سینئر افسران نے شرکت کی۔

مشترکہ فوجی مشقوں کو "دروزبہ" کا نام دیا گیا ہے،روسی زبان کے لفظ "دروزبہ" کے معنی دوستی ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں سے پاکستان اور روس کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

متعلقہ خبریں