یو اے ای:ٹیسٹ سیریز میں 2 کھلاڑیوں کا ڈیبیو متوقع ،،،

یو اے ای:ٹیسٹ سیریز میں 2 کھلاڑیوں کا ڈیبیو متوقع ،،،

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دو کھلاڑیوں کا ڈیبیو متوقع ہے۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد بطور کپتان پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، امید ہے کہ وہ پہلے مقابلے سے ہی اچھے کپتان ثابت ہوں گے، قومی ٹیم نے یو اے ای میں پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے،  مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ٹیم میں فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، یاسر شاہ اچھی فارم میں ہیں۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک یا دو نئے کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروایا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی لینڈرز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم ابوظہبی پہنچ چکی ہے،قومی کرکٹ ٹیم  28 ستمبر کو ابو ظہبی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی،

 قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف 5 ون ڈے میچز اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔

متعلقہ خبریں