ملاکنڈ:تیمرگرہ سے پشاور آنے والی کوچ کھائی میں گر گئی،2افراد جاں بحق،،،

ملاکنڈ:تیمرگرہ سے پشاور آنے والی کوچ کھائی میں گر گئی،2افراد جاں بحق،،،

ویب ڈیسک: تیمرگرہ سے پشاور آنے والی فلائنگ کوچ ملاکنڈ شہید موڑ کے قریب کھائی میں جا گری۔

تفصیلات کے مطابق تیمرگرہ سے پشاور جان والی فلائنگ کوچ ملاکنڈ شہید کے قریب کھائی میں جا گری،حادثے میں 2افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے درگئی اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے بعض مریضون کو تشویشناک حالت میں پشاوراورمردان منتقل کر دیا گیا،اس موقع پر درگئی اسپتال میں لوڈشیڈنگ کے باعث بھی زخمیوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں