57سالہ خاتون نے خلا میں سب سے زیادہ دن گزارنے کا نیا ریکارڈقائم کر دیا

57سالہ خاتون نے خلا میں سب سے زیادہ دن گزارنے کا نیا ریکارڈقائم کر دیا

ویب ڈیسک:امریکی خلا باز پیگی وٹسن نے خلا میں ایک سال پانچ مہینے اور پندہ دن  دن رہ کر ایک نیا ریکارڈبناڈالا۔

پیگی وٹسن وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے534 دن سے زیادہ عرصے تک خلا میں رہ کر نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔57 برس کی برپیگی وٹسن وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں دو بار کمانڈ کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا۔کارنامے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی بیٹی آئونکا نے پیگی وٹسن کو خاص طور پر مبارکباد بھی دی۔57 برس کی پیگی وٹسن کا ماننا ہے  کامیابی کے پیچھے ان کی ٹیم کا نمایاں کردار رہا ہے۔

متعلقہ خبریں