ووٹوں کی رجسٹریشن کا سہل انتظام

ووٹوں کی رجسٹریشن کا سہل انتظام

الیکشن کمیشن اور نادرا کے تعاون سے نئے انتظام کے تحت شناختی کارڈ بنوانے والے ہر شخص کے ووٹ کا خود بخود رجسٹرڈ ہونے کا انتظام عوام کی سہولت کا باعث اور احسن ہوگا جس سے الیکشن کمیشن کے نظام میں فعالیت اور اس پر کام کا بوجھ کم ہوگا۔ نئے انتظام پر عملدرآمد کے باوجود الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے لئے رقم کے اجراء کی ضرورت کا الیکشن کمیشن کے حکام ہی کو علم ہوگا۔ ہمارے تئیں نادرا سے فہرستوں کے حصول کے بعد اس کی چنداں ضرورت نہیں تھی اور یہ وسائل و عملہ دیگر انتظامات اور کاموں کے لئے بروئے کار لایا جاسکتا تھا ۔ توقع کی جانی چاہئے کہ آگے چل کر مردم شماری و خانہ شماری کا بھی ایسا نظام وضع کیا جاسکے گا جس کے نتیجے میں اس پیچیدہ اور صبر آزما فریضے کی ادائیگی بھی نادرا ہی کے تحت ہوا کرے گی جس کے نتیجے میں مردم شماری کے حوالے سے تحفظات رکھنے والے صوبوں اور آبادی کی شکایات کا بھی ازالہ ممکن ہوگا۔

متعلقہ خبریں