کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی پھر جارحیت ،فائرنگ سے 4 خواتین زخمی

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی پھر جارحیت ،فائرنگ سے 4 خواتین زخمی

ویب ڈیسک: بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں  2 خواتین اور 2 نوجوان لڑکیاں زخمی ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)  کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کھوئی رٹہ سیکٹر کے مقام پر جنجوٹ بہادر گاؤں پر کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی ہونے والی چاروں خواتین کو قریبی فوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 پاکستانی فوج کی جانب سے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فائرنگ کے باعث 25 سالہ نوجوان اشفاق شہید ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں