حکومت اپنی ساکھ کھو چکی ہے، سراج الحق

حکومت اپنی ساکھ کھو چکی ہے، سراج الحق

ویب ڈیسک:امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کہتے ہیں کہ پاناما کیس کا فیصلہ جو بھی آئے لیکن حکومت کی ساکھ عوام کی نظر میں گر گئی۔

لاہورمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  سراج الحق نے کہا کہ سیاست منفی نہیں مثبت سوچ کا نام ہے۔ کسی انسان کو گمراہ کرنے کا ذریعہ نہیں لیکن پاکستان میں اسے کھیل سمجھا جاتا ہے۔ملک میں ایسی پارٹی کی ضرورت ہے جس کی قیادت کرپشن میں ملوث نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے نااہل ہونے پرضروری نہیں کہ انتخابات بھی وقت سے پہلے ہو جائیں ،جس نے جرم کیا اسے سزا ضرور ملنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ساکھ کھو چکی ،جماعت اسلامی نےپانامہ کیس پر کمیشن کا مطالبہ کیا تھا،مگر حکومت نے مخالفت کی ۔

متعلقہ خبریں