پاک فوج نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کیلئے ہیلپ لائن جاری کردی

پاک فوج نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کیلئے ہیلپ لائن جاری کردی

ویب ڈیسک:پاک فوج نے پنجاب میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کے لیے ٹیلیفون نمبرز اور ای میل ایڈریس پر مشتمل ہیلپ لائن جاری کر دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں عوام سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کے لیے  پنجاب، بلوچستان ،سندھ میں یونیورسل نمبر ’’1135‘‘ اور خیبر پختونخوا میں ’’1125‘‘ پر رابطہ کیا جائے۔کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا دہشتگرد کی اطلاع دینی ہو تو عوام ان نمبرز کو بغیر کسی کوڈ کے ڈائریکٹ اپنے موبائل فونز یا ٹیلی فون سے ڈائل کرسکتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن رد الفساد میں عوام کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پنجاب رینجرز کو دیں۔ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع  04299220030 پر دی جا سکتی ہے۔

عوام  فون نمبر 03408880047 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دے سکتے ہیں اور اس مقصد کے لیے رینجرز کا واٹس ایپ نمبر 03408880100 بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں