ردالفساد، شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی بڑی کارروائی

ردالفساد، شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی بڑی کارروائی

ویب ڈیسک: آپریشن ردالفسادمیں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج نے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ س(آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   کارروائی کے دوران دہشت گرد  بھاری مقدار میں اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ لاہور اور چارسدہ دھماکے کے بعد پاک فوج کا   ردالفساد آپریشن کامیابی سے  جاری ہے،جس میں   ابھی تک سینکڑوں  دہشت گرد گرفتاراور متعدد  ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں