چین :نان چنگ کے ہوٹل میں آتشزدگی ، 10 افراد ہلاک

چین :نان چنگ کے ہوٹل میں آتشزدگی ، 10 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: چین کے جنوب مشرقی صوبے جیانگ ژی کے شہر نان چنگ کے ہوٹل میں آتشزدگی میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہوٹل کی عمارت کی مرمت کے دوران آگ بھڑک اٹھی ۔

عمارت کے اندر مزدور پھنس گئے جنہیں نکال لیا گیا ہے ۔

ایک شخص نے جان بچانے کے لئے عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی  جس کی نتیجے میں  کافی زخمی ہو گیا جنہیں ہسپتال  منتقل کر دیا گیا۔حکام کے مطابق آگ تعمیراتی میٹریل کو کاٹنے کے دوران چنگاریاں اڑنے سے ہوا ۔

پولیس نے سات افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ خبریں