مردان:سیکیورٹی اداروں کی بر وقت کارروائی ،مردان بڑی دہشت گردی سے بچ گیا،

مردان:سیکیورٹی اداروں کی بر وقت کارروائی ،مردان بڑی دہشت گردی سے بچ گیا،

ویب ڈیسک: مردان کے تحصیل رستم کے علاقے مالہ دوبئی میں سماج دشمن عناصر کی سازش ناکام بنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائے ہائی سکول دوبئی اڈہ میں دہشت گردوں نے بارودی مواد گھی کے ڈبوں میں سکول مین گیٹ کے سامنے رکھ دیے تھے ۔

مقامی شخص نے شک کی بنیاد پر تھانہ چورہ کو اطلاع دی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نےفوری کارروائی  کرتے ہوئے جگہ کی تلاشی شروع کر دی تلاشی کے دوران  2  بم برآمد ہوئے۔

جائے وقوع پر بم ڈسپوزل سکواڈ  کے اہلکار  بھی موجود  تھے جنوں نے دونو ں بموں کو ناکارہ بنا دیا ۔بعد ازاں پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن  شروع کر دیا ۔

متعلقہ خبریں