چارسدہ: ڈی ایچ کیو اسپتال میں سہلویات کا فقدان

چارسدہ: ڈی ایچ کیو اسپتال میں سہلویات کا فقدان

ویب ڈیسک : ⁠⁠⁠⁠⁠ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ میں پینے کا پانی ناپید ہوگیا مشرق ٹی وی کی ٹیم کو کوریج سے روکنے کی کوشش ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال انتظامیہ کو آئینہ دکھانے پر ایم ایس نے میڈیا کے داخلے پر پابندی لگا دی۔
مشرق ٹی وی کے نمائندے نے عوام کو درپیش مشکلات کو اجاگر کرنے کی کوشش کی تو اسپتال انتظامیہ نے میڈیا ٹیم سے

بد تمیزی شروع کر دی اور انہیں اسپتال سے نکالنے کی کوشش کی ۔

اسپتال میں پانی کا کولر آوارہ کتوں کیلئے تالاب کا کردار ادا کر رہا ہے مریض پینے کے پانی سے بھی محروم ہیں لواحقین اپنے مریضوں کیلئے مساجد سے پانی لانے پر مجبور

متعلقہ خبریں