تیمرگرہ: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ڈاکٹروں کی لوٹ مار،اوپی ڈی سے مریضوں کو نجی کلینک ریفر کیا جانے لگا

تیمرگرہ: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ڈاکٹروں کی لوٹ مار،اوپی ڈی سے مریضوں کو نجی کلینک ریفر کیا جانے لگا

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ڈاکٹروں نے او پی ڈی میں آئے ہوئے مریضوں کو نجی کلینک اور اور پرائیویٹ اسپتالوں میں بھیجنے کا کاروبار شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اوپی ڈی میں بیٹھے ہوئے ڈاکٹر ز حضرات دور دراز سے آنے والے مریضوں کو اپنے پرائیویٹ کلینک اور اسپتال بھیجنا شروع کر دیا ہے،

بعض ڈاکٹرز تو پیسے کی لالچ میں اس حد تک چلے جاتے ہیں کہ مریض کو آپریشن کی ضرورت نہ ہونے کے باوجود آپریشن تک کر ڈالتے  ہیں بھلے ہی اس سے پریض کو جسمانی نقصان ہو یا 

مالی، ایسے ڈاکٹرز کو اس سے کوئی سروکار نہیں انہیں صرف اپنی جیب بھرنے سے مطلب ہے،

اسپتال میں غریب مریض جنہیں آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے وہ سرکاری آپریشن کی ڈیٹ ملنےکیلئے رل جاتے ہیں اور اگر ڈیٹ مل بھی جاتی ہے تو اتنی لمبی کہ مریض کیلئے اس تکلیف کا برداشت کرنا مشکل ہوجا تا ۔

علاقے کے لوگوں کی حکام سے اپیل ہے کہ اس ان کے اس مسئلے کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور عوام کی صحت کاکچھ تو خیال کیا جائے آخر دیر بھی پاکستان کا حصہ ہے

متعلقہ خبریں