نوازشریف اس بار 14اگست کو بطور وزیر اعظم کوپرچم کشائی نہیں کرسکیں گے، خورشید شاہ

نوازشریف اس بار 14اگست کو بطور وزیر اعظم کوپرچم کشائی نہیں کرسکیں گے، خورشید شاہ

ویب ڈیسک: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف 14 اگست سے قبل وزیراعظم نہیں رہیں گے جب کہ چوہدری نثار کے وزیراعظم بننے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا نوازشریف 14 اگست کو بطور وزیراعظم پرچم کشائی کر سکیں گے کیوں کہ وہ 14 اگست سے قبل وزیراعظم نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس زیادہ دیر نہیں چلے گا، 12، 13 یا 14 اگست سے پہلے ہی اس کیس کا فیصلہ آجائے گا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف خوش قسمت ہیں کہ وہ تیسری بار وزیراعظم بنے مگر میاں صاحب بہت ضدی ہیں وہ اڑجاتے ہیں اور نقصان اٹھاتے ہیں جب کہ ان کے ساتھ کھڑے لوگ بھاگ جائیں گے اور میاں صاحب اکیلے رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے وزیراعظم بننے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں جب کہ پی ٹی آئی تو انہیں ہی وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا کوئی دشمن نہیں، یہ خود اپنے دشمن ہیں ناکا کہنا تھا کہ گرینڈ اپوزیشن کے حوالے سے عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں