چوہدری نثار اپنے اشاروں پر پاکستان کو چلانا چاہتا ہے،شرجیل میمن

چوہدری نثار اپنے اشاروں پر پاکستان کو چلانا چاہتا ہے،شرجیل میمن

ویب ڈیسک:پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پاکستان کواپنے اشاروں پر چلانا چاہتا ہے مگر  ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران  شرجیل میمن   وزیر داخلہ چوہدری نثار پر اس بار برسے تو خوب برسے  کہتے ہیں یک طرفہ کارروائیاں ہو رہی ہیں ،

 وزیر داخلہ کو  دوسروں پر انگلی اٹھانا آتا ہے لیکن اپنے گریباں میں نہیں جھانکتے۔ملک میں جب بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے وزیرداخلہ رضائی اوڑھ کرسوجاتے ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ  پاناما کیس میں وزیراعظم اور منی لانڈرنگ کیس میں اسحاق ڈارکا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا؟

کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پر چوہدری نثار کو اخلاقی طور پر مستعفی ہونا چاہیے تھا۔

شرجیل میمن  نے کہا کہ نواز شریف سمیت جن لوگوں کا بھی اصغر خان کیس میں نام آیا ، ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔

خود پر لگے جھوٹے الزامات کا سامنا کرنے کے لئے وطن واپس آیا ہوں،  رضا کارانہ طو پر عدالت کے سامنے پیش ہوا ہوں۔

ہم شریف برادران  کی طرح عدالتوں پر حملے نہیں کرتے بلکہ عدالت کا احترام کرتے ہیں اور عدالت کے ہر فیصلے کو دل سے قبول کرتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں