شرجیل میمن جتنا شورمچالیں، احتساب ہو کے رہیگا،لیگی رہنما

شرجیل میمن جتنا شورمچالیں، احتساب ہو کے رہیگا،لیگی رہنما

ویب ڈیسک:کرپشن کرنے والے چودھری نثار سے خوفزدہ ہیں شرجیل میمن صاحب قوم کوجواب دیں چوری اورکرپشن کیوں کی،لیگی رہنما

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شرجیل میمن اپنی چوری اورکرپشن چھپانے کیلیے شور مچا رہے ہیں،  چودھری نثارکی دیانت اورکردار پرسوال اٹھانے سے پہلےگریبان میں جھانکیں،چودھری نثاروزیراعظم کےوژن کے مطابق پاکستان کودہشتگردی سےپاک کررہے ہیں شرجیل میمن جتنا شورمچالیں، احتساب سے نہیں بچ سکتے، جواب تودیناہوگا۔

 مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور  رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے شرجیل میمن کو  کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پیپلز پارٹی میں ایک سے بڑھ کر ایک چور ہے۔

کرپشن کر کے سیاست کے پیچھے چھپنا پیپلز پارٹی کے چوروں کا وطیرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کے خلاف باتیں کرنے والے ان کے خلاف کرپشن کا کوئی ایک الزام  تو سامنے لائیں۔

 شرجیل میمن کے بیان پر وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی بھی چپ نہ بیٹھے  اور شرجیل میمن پر تنقید  کے خوب گولے برسائے اور کہا کہ شرجیل میمن  کے گھر سے اربوں روپے برآمد ہوئے اور کہتے ہیں میں مجھ پر الزامات لگائے گئے ہیں سندھ میں 8برس کے دوران کرپشن کے سوا کوئی کام نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے وزراء کو ایک ایک پائی کاحساب دینا ہوگا ۔

 

متعلقہ خبریں