عدالت نے چوروں کے خلاف فیصلہ نہیں دیا تو فیصلہ چوراہوں میں کرینگے،سراج الحق

عدالت نے چوروں کے خلاف فیصلہ نہیں دیا تو فیصلہ چوراہوں میں کرینگے،سراج الحق

ویب ڈیسک:ملک میں الیکشن اور جمہوریت نہیں پیسے کا کھیل ہےایسا اسلامی پاکستان چاہتے ہیں جہاں چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآن کی کتاب ہو۔سراج الحق 

چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کےمرکزی امیر سراج الحق نے کہاکہ نسل درنسل اس قوم کے ساتھ دھوکہ ہوا  پختونوں کو ایک خاص مقصد کے تحت پسماندہ رکھا  ،ان کا کہنا تھا کہ ملک  میں محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا نظام شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں منافقت کے نظام کو ختم کرنا ہوگا،ایک ایسا اسلامی پاکستان چاہتے ہیں جہاں چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآن کی کتاب ہو جہاں پر لوگوں کوتعلیم ،صحت  سمیت دیگرسہولیات باآسانی میسر ہو۔

ان کا کہنا تھا ملک میں الیکشن اور جمہوریت نہیں پیسے کا کھیل ہے جب تک انگریزوں کے غلام اس ملک پر مسلط ہیں یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بہت جلد کرپشن کے خلاف فیصلہ دے گی چوروں کا کھڑا احتساب ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے چوروں کے خلاف نہیں دیا تو فیصلہ چوراہوں میں  کرینگے۔پاکستان اسلام کی خاطر بنایا گیا پاکستان سیکولر یا لیبرل نہیں بن سکتاسیکولر ملک چاہنے والے کسی دوسرے ملک میں چلے جائیں۔  

متعلقہ خبریں