پچھلی حکومت میں آر اوز کے ذریعے پیپلز پارٹی کو شکست ہوئی ،آصف زرداری

پچھلی حکومت میں آر اوز کے ذریعے پیپلز پارٹی کو شکست ہوئی ،آصف زرداری

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نےکہا ہے  کہ پیلز پارٹی میدان میں نکلی نہیں جب نکلے گی تو سب کو پتہ لگ جائے گا کہ پیپلز پارٹی کیسے الیکشن کا میدان مارتی ہیں۔

لاہور میں جیالوں سے خطاب  کرتے ہوئے  آصف علی زرداری کا کہناتھا  کہ  ماضی کے  تمام الیکشن ریکارڈمیں موجود ہے کہ  پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں کبھی شکست نہیں کھائی ہے پیپلز پارٹی کو  آر اوز کے ذریعےشکست ہوئی۔سابق صدر کا کہناتھاکہ اب باہر نکلنے کا وقت آگیا ہے۔پچھلی دفعہ ہمارے ہاتھوں کو باندھا گیا تھا لیکن اس دفعہ کارکنان کی حوصلہ افزائی کے لیے اس بار میرے ساتھ بلاول اور میری بیٹیاں بھی میدان میں موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جب بی بی شہید لاہورآتی تھیں تولاہوربند ہو جاتا تھا،اب وہ خود، بلاول بھٹو اور انکی بیٹیاں تیارہیں۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی پوری تیاری کر رہی ہے، صاف شفاف الیکشن کیلیے سب پارٹیوں سےمشاورت کریں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں