واٹس ایپ میں ایک اور فیچر کا اضافہ،،

واٹس ایپ میں ایک اور فیچر کا اضافہ،،

ویب ڈیسک:موبائل فون کی معروف مسیجنگ سروس واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک اور فیچر کا اضافہ کررہی ہے۔

اس نئے فیچر کے ذریعےاگر کوئی موبائل نمبر تبدیل کرے گا تو اُس کی فون بک میں موجود نمبرز کو نئے نمبر کی اطلاع دے دی جائے گی۔

ویسے تو واٹس ایپ صارفین کی سہولت کیلئے مختلف نئے فیچرز متعارف کراتی رہتی ہےمگر اس دفعہ اپنے صارفین کے لیے ایک اور فیچر متعارف کرارہی ہے۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر اُن لوگوں کے لیے کارآمد ہے جو کسی بھی وجہ سے اپنا نمبر تبدیل کرتے ہیں مگر ساتھ ہی اپنے رابطے کے لوگوں کو نئے نمبرز کے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں