سلمان خان کی فلم’ٹیوب لائٹ‘ نےریلیز سےقبل ہی دھوم مچادی

سلمان خان کی فلم’ٹیوب لائٹ‘ نےریلیز سےقبل ہی دھوم مچادی

ویب ڈیسک:بالی ووڈ سلمان خان کی فلم ’ ٹیوب لائٹ‘ نے ریلیزسے قبل ہی 132کروڑ کی ریکارڈ کمائی کی ۔

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’’ ٹیوب لائٹ ‘‘ نے نمائش سے قبل ہی ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 132 کروڑ کی کمائی کرکے ریکارڈ بنا لیا۔

 کبیر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی سلمان خان کی فلم ’’ ٹیوب لائٹ ‘‘ نے نمائش سے قبل ہی ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 132 کروڑ کی ڈیل کرلی ہے۔

نریندرا ہیراوت اسٹوڈیوز نے فلم ساز کبیرخان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’ ٹیوب لائٹ‘کے ڈسٹری بیوشن رائٹس پورے بھارت کے لیے132کروڑ میں خریدے ہیں۔اوربالی ووڈ کی تاریخ کی یہ سب سے بڑی ڈیل بن چکی ہےسلو میاں کی فلم نے شاہ رخ خان کی ’’دل والے‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 125 کروڑ کا معاہدہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں