4800 ارب کا بجٹ ،مسلم لیگ(ن)کی حکومت پہلی بار پانچواں وفاقی بجٹ پیش کرے گی

4800 ارب کا بجٹ ،مسلم لیگ(ن)کی حکومت پہلی بار پانچواں وفاقی بجٹ پیش کرے گی

ویب ڈِیسک:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار مالی سال 2017-2018کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔

مسلم لیگ(ن)کی حکومت پہلی بار   چار ہزار آٹھ سو ارب روپے کا پانچواں وفاقی بجٹ پیش کرے گی ۔وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے وزیراعظم پارٹی رہنماؤں کواعتماد میں لیں گے ۔وزیرخزانہ سینیٹ سے تجاویز اورسفارشات لینے کےلیے فنانس بل 2017کی کاپی بھی پیش کریں گے۔

اس سے قبل وزیرخزانہ نے جمعرات کو 2016-2017کا اقتصادی سروے پیش کیا تھا۔

متعلقہ خبریں