کسان اتحاد کا ڈی چوک پر احتجاج،پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

کسان اتحاد کا ڈی چوک پر احتجاج،پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

ویب ڈیسک: میں بجٹ میں کسانوں کو سبسڈی دینے کے لیے پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے بجٹ میں کسانوں کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات پر عمل درآمد نہ ہونے اور بار دانے کے معاملےکے خلاف کسان اتحاد نے ڈی چوک پر احتجاجی دھرنا دیا جس پر پولیس کی جانب  آنسو گیس فائر کیے گئے دوران احتجاج مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب بڑھنے کی کوشش کی ۔ پولیس نے مطاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال شروع کردیا۔جس کے بعد ڈی چوک میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔ کسانوں نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا جس سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پتھراؤ کے بعد پولیس نے مظاہرین کی گرفتاری بھی شروع کردی۔

متعلقہ خبریں