سابق صدر آصف زرداری کو غیرقانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس میں بری

سابق صدر آصف زرداری کو غیرقانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس میں بری

ویب ڈیسک :راولپنڈی کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کو  غیرقانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس میں بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کے خلاف کرپشن کے کل چھ مقدمات دائر کیے گئے تھے جن میں سے پانچ مقدمات میں وہ پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔

زرداری پر غیرقانونی اثاثے بنانے کا الزام تھا جس کا ریفرنس سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور حکومت میں احتساب عدالت میں دائر کیا گیا تھا

سابق صدر آصف علی زرداری کے  وکیل فاروق ایچ نائیک نے بریت کی درخواست دائر کی تھی۔ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے درخواست منظور کی تھی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ نیب نے جو ریفرنس دائر کیا اسکی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

واضح یہ ریفرنس بعد ازاں  پرویز مشرف دور میں این آر او کے تحت 2007ء میں بند کردیا گیا تھا۔

قومی احتساب بیورو نے آصف زرداری کے صدارت کے منصب سے سبکدوش ہونے کے بعد ان کے خلاف اس ریفرنس کو اپریل 2015ء میں دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں