کرپٹ لوگوں کو اسمبلی میں لانے سے بہتر ہے اسے بند ہی کر دیا جائے، عمران خان

کرپٹ لوگوں کو اسمبلی میں لانے سے بہتر ہے اسے بند ہی کر دیا جائے، عمران خان

 ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور ٹیکس چھپانا ہے اور اگر کرپٹ لوگوں کو ہی قومی اسمبلی میں لانا ہے تو بہتر ہے کہ اسے بند کر کے قوم کا پیسہ بچایا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر جمہوریت میں چیف ایگزیکٹو عوام کو جوابدہ ہوتا ہے اور ہم نے بھی گزشتہ روز حکومت سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں سچ کہا تھا یا پھر سپریم کورٹ میں لیکن گزشتہ روز (ن) لیگ کے غنڈوں نے جو کچھ کیا وہ انتہائی شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے غنڈوں نے کل دلیری دکھائی اورکل جواسمبلی میں ہوا،ن لیگ نے پہلی بار ایسا نہیں کیا۔ن لیگ کو جمہوریت کا سبق ڈکٹیٹرنے سکھایا تھا،ان کا فاشسٹ مائنڈ سیٹ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں وزیراعظم عوام کوجوابدہ ہوتاہے، اگلے الیکشن میں 62 اور63 پرعمل درآمد کرایا جائے، قطری کےخط دکھانےپرنوازشریف کوجیل میں ڈال دیناچاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اسمبلی میں نوازشریف کی کرپشن بچارہی ہے،ہمیں نہ اسمبلی میں انصاف ملا نہ الیکشن کمیشن سے، اس لیے ہم سڑکوں پرآئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جب اسمبلی اور الیکشن کمیشن سے انصاف نہ ملا تو ہم سڑکوں پر آئے لیکن ہم پر تشدد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں