کل اسمبلی میں ہونے والا معاملہ عمران خان کی ایما پر کیا گیا، مریم اورنگزیب

کل اسمبلی میں ہونے والا معاملہ عمران خان کی ایما پر کیا گیا، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک:وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو معلوم ہے کہ دوہزار اٹھارہ  میں بھی وہ مریم نواز کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ 

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت میں ان کیسوں کا بار بار حوالہ دیا جارہا ہے جو ختم ہوچکے ہیں پوری دنیا اسحاق ڈار کی صلاحیتوں کی معترف ہےاسحاق ڈار ملک کو معاشی قوت بنارہے ہیں

انہوں نے چئیرمین پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ کل اسمبلی میں ہونے والا معاملہ عمران خان کی ایما پر کیا گیا اس سے قبل بھی وہ پارلیمنٹ پر باہر سے حملہ کراچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کا پاناما لیکس سے کوئی تعلق نہیں، سپریم کورٹ میں مخالفین کی جانب سے کاغذ لہرا کر کہا جا تا ہے یہ ثبوت ہیں اوران کیسز کا ذکر کیا گیا جن سے وزیراعظم بری ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب مخالفین مریم نوازاوراسحاق ڈار سے خوف زدہ ہیں، اسحاق ڈارکی قابلیت کی پوری دنیا تعریف کررہی ہے ۔

متعلقہ خبریں