پی ٹی آئی ملک میں گالم گلوچ کا کلچر پھیلا رہی ہے، رانا ثنا اللہ

پی ٹی آئی ملک میں گالم گلوچ کا کلچر پھیلا رہی ہے، رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک:پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے اور پی ٹی آئی ملک میں گالم گلوچ کا کلچر پھیلا رہی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے، تحریک انصاف چاہتی ہی نہیں کہ ملک میں ترقی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اسپیکر اس معاملے کا نوٹس لیں گے۔ رانا ثنا اللہ  کا کہنا تھا کہ  مسلم لیگ ن نے ہمیشہ صبر وتحمل سے کام لیا ۔ عوام نے  تحريک انصاف کا ہرایجنڈا ناکام بنادیا ۔

متعلقہ خبریں