میکسیکوکےصدرنےدورہ امریکامنسوخ کردیا

میکسیکوکےصدرنےدورہ امریکامنسوخ کردیا

ویب ڈیسک:میکسیکو کے صدر اینرک پینانیٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹوئٹر  پیغام کے بعد اپنا دورہ واشنگٹن منسوخ کردیا ۔ ۔

 غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اینرک پینانیٹو کو طے شدہ شیڈول کے مطابق 31 جنوری کو واشنگٹن کا دورہ کرنا تھا ۔انہوں نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے اخراجات اٹھانے سے انکار کر دیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اگر میکسیکو سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لئے ادائیگی نہیں کرنا چاہتا تویہ بہتر ہوگا کہ آئندہ ہونے والی میٹنگ کو منسوخ کردیا جائے۔۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ اور میکسیکو کے درمیان 60 ارب ڈالر کی تجارت یک طرفہ ہے۔ میکسیکو کے ساتھ نافٹا معاہدے کی وجہ سے امریکہ کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان اٹھا پڑ رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں