وزیر اعظم نے چشمہ نیوکلیئر پاور پراجیکٹ 3 کا افتتاح کردیا ۔

وزیر اعظم نے چشمہ نیوکلیئر پاور پراجیکٹ 3 کا افتتاح کردیا ۔

ڈیسک: چشمہ نیو کلیئر پاور پراجیکٹ 3 کے افتتاح  کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر خواجہ آصف اور  عابد شیر علی بھی موجود تھے۔

یہ پلانٹ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور چائنہ نیشنل نیو کلیئر کارپوریشن کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور چائنہ نیشنل نیو کلیئر کارپوریشن کے تعاون سے بنائے گئے اس نیو کلیئر پاور پلانٹ سے 340 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ تمام نیو کلیئر پاور پراجیکٹس پاکستان نیو کلیئر ریگولیٹری اتھارٹی فار سیف گارڈ سے پاس کروائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں