بھارت سندھ طاس معاہدہ توڑ کر خطرناک مثال قائم کرنا چاہتا ہے، سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری

بھارت سندھ طاس معاہدہ توڑ کر خطرناک مثال قائم کرنا چاہتا ہے، سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری

ڈیسک:پاکستانی سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر ختم کیا تو اس سے خطرناک مسائل پیدا ہوجائیں گے۔

 انھوں نے کہا کہ دنیا بھارت کو عالمی ضابطوں کی پاسداری اور امن و استحکام کے تقاضے پورے کرنے کا پابند بنائے۔

 پاک بھارت مذاکرات نہ ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کے بارے میں غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔

  سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ ہم ہمسایہ ملک کے ساتھ بات چیت چاہتے ہیں۔ اور تمام مسائل کا حل بات چیت کے زریعے حل  کرنا چاہتے ہیں۔

  اور نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعمیری تعلقات کے خواہاں ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور روس دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے تعاون کر رہے ہیں۔

افغانستان میں امن واستحکام ہمسایہ ملکوں اور خطے میں امن واستحکام کے لئے ناگزیر ہے

متعلقہ خبریں