سٹار وارز کی پرنسز کیری فشر 60 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں،

سٹار وارز کی پرنسز کیری فشر 60 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں،

ڈِیسک:خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کیری فشر کو 23 دسمبر کو دوران سفر لندن کی ایک فلائٹ میں دل کا دورہ پڑا تھا۔جس کے بعد وہ 27 دسمبر کو انتقال کرگئیں۔

انہیں جہاز میں ابتدائی طبی امداد کے بعد لاس اینجلس کے رونالڈ ریگن میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔

جہاں چار روز تک زیرِ علاج رہنے کے بعد منگل کی صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

کیری فشر کے انتقال کا اعلان ان کی صاحبزادی نے منگل کو ایک بیان میں کیا ۔

کیری فشر اداکارہ ڈیبی رینالڈز اور گلوکار ایڈی فشر کی صاحبزادی تھیں جنہیں ’اسٹار وارز ‘ سیریز میں پرنسز لیاہ کے کردار کے باعث شہرت ملی۔

انہوں نے چار دہائیوں سے زائد عرصے تک ہالی ووڈ کی درجنوں فلموں میں معاون اداکارہ کے طور پر کام کیا جب کہ کئی کتابیں بھی تحریر کیں۔

متعلقہ خبریں