امریکہ اور اتحادی شام میں داعش اور دہشتگردوں کی مدد کررہے ہیں،ترک صدر

امریکہ اور اتحادی شام میں داعش اور دہشتگردوں کی مدد کررہے ہیں،ترک صدر

ڈیسک:رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایسے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی شام میں دہشتگرد گروپوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

امریکہ اور اس کے اتحادی داعش اور کرد علیحدگی پسند گروپ وائی پی جی کی مدد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے پاس ثبوت کےطورپرتصاویراورویڈیوز موجود ہیں۔

دوسری جانب ترک صدر کے اس الزام کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ ترک صدر کا امریکا پر شامی دہشت گرد گروہوں کی مدد کا الزام مضحکہ خیز ہے.

انکا مزید کہنا ہے کہ امریکہ شام اور عراق سمیت پوری دنیا سے داعش کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں