باکسرعامرخان نے دوبارہ ٹریننگ شروع کردی،

باکسرعامرخان نے دوبارہ ٹریننگ شروع کردی،

ڈیسک:پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ہاتھ کی سرجری کے بعد دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نےسات ماہ بعدسان فرانسسکو میں دوبارہ ٹریننگ شروع کردی ہے۔

باکسر نے ہاتھ کی دیرینہ تکلیف کو دور کرنے کیلئے اکتوبر میں سرجری کرائی تھی۔

وہ مئی میں کینالو الواریز سے ناکامی کے بعد سے باکسنگ رنگ سے دوری اختیارکئےہوئےتھے۔

عامرخان نئےسال میں دوبارہ ایکشن میں دکھائی دینے کیلیے پُراعتماد ہیں۔جس کیلئے وہ لاس ایجنلس جاکر اپنے منیجر سے ملاقات کریں گے .

متعلقہ خبریں