میلبرن ٹیسٹ کا تیسرا دن، اظہر علی کے نام کئی ریکارڈز

میلبرن ٹیسٹ کا تیسرا دن، اظہر علی کے نام کئی ریکارڈز

ڈیسک: میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے روز اظہر علی نے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئےجیسا کہ 

1: میلبرن کرکٹ گراونڈ( ایم سی جی)میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے پہلے پاکستانی 

2: ایک ہی سال میں ایک سے زیادہ ڈبل سنچری سکور کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی

3: 13 سال میں ایم سی جی میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے پہلے کھلاڑی

4:اظہر علی نے  ایم  سی جی میں  ڈبل سنچری سکور کرنےوالے پہلے غیر ملکی اوپنر  کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیاجبکہ

مجموعی طور پر وہ جسٹن لینگر اور بل لارے کے بعد تیسرے اوپنر ہیں جنہوں نے ایم سی جی میں اوپننگ کرتے ہوئے ڈبل سنچری سکور کی 

5:اس کے سا تھ ساتھ اظہر علی ویوین ریچرڈ کے بعد دوسرے غیر ملکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایم سی جی میں ڈبل سنچری سکور کی

6: جبکہ اظہر علی جنوبی ایشیا کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایم سی جی میں ڈبل سنچری سکور کی اور نا قابل شکست رہے

7: ان سب کے علاوہ ایم سی جی میں ناقابل شکست غیر ملکی  ڈبل سنچری سکورر کا ریکارڈ بھی اظہر علی نے اپنے نام کیا

8: اظہر علی 32 سال بعد ایم سی جی میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی ہیں

9: ایک   ہی سال 200 یا اس زائد سکور کورنے والے پانچویں کھلاڑی ہیں

اظہر علی نے اپنے آج کے کھیل سے نہ صرف گراونڈ میں موجود شائقین سے داد وصول کی،

بلکہ دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں نے بھی ان کی تعریف کے پل باندھتے ہوئے اظہر علی کو خراج تحسین پیش کیا 

متعلقہ خبریں