فیصلہ ہو گیا فائنل لاہور میں ہوگا،،،

فیصلہ ہو گیا فائنل لاہور میں ہوگا،،،

ویب ڈیسک: صوبائی اور وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ایس ایل 2 کا فائنللاہور میں ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق۔ بنجاب حکومت نے کافی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پی ایس ایل 2 کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔ گزشتہ کئی روز سے یہی معاملہ ہر خاص و عام کی توجہ کا مرکز بنا رہا کہ پاکستان سپر لیگ 2 کا فائنل کہاں کھیلا جائے گا ۔ اور پی سی بی کے اس اعلان کے بعد کہ پی ایس ایل 2 کا فائنل لاہور میں کیا جائے ہر کوئی سرکاری طور پر اس اعلان کو سننے کیلئے بے تاب تھا لیکن ساری بات پنجاب حکومت کے کورٹ میں تھی کہ وہ پنجاب حکومت کیا کہتی ہے۔ آخر کار آج وفاقی اور پنجاب حکومت نے اس بات کا اعلان کیا کہ پی ایس ایل 2 کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے ۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس فائنل کے بعد پاکستان پہ ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے۔

متعلقہ خبریں