ہوشیار خبردار، پہلے ڈگری پھر فارمیسی یا کچھ اور،،

ہوشیار خبردار، پہلے ڈگری پھر فارمیسی یا کچھ اور،،

پختونخوا صوبائی حکومت نے فارمیسی کیلئے فارماسسٹ اور میڈیکل سٹورز کیلئے ڈپلومہ کی شرط لازمی کر دی

 تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کیلئے بل پیش کرنے کی تیاری مکمل کر لی ، 

ڈرگ ایکٹ کے مطابق صوبے میں فارمیسی، ہول سیل اور ڈسٹری بیوشن کی رجسٹریشن کیلئے فارماسسٹ کی ڈگری ہونا لازمی قرار جبکہ میڈیکل سٹور کی رجسٹریشن کیلئے ڈپلومہ کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے، ڈرگ ایکٹ کے مطابق بغیر ڈگری اور ڈپلومہ کے رجسٹریشن ناممکن جبکہ پہلے سے موجود فارمیسیز ، ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوشنز کیلئے فارماسسٹ اور میڈکل سٹورز  پر ڈپلومہ ہولڈرز کی تعیناتی لازمی قرار دی گئی ہے،

نئے ڈرگ ایکٹ کے باعث صوبے  بھر کے میڈکل سٹورز ، ہول سیل  اور ڈسٹریبوشنز کے مالکان سراپا احتجاج ہیں