آصف زرداری نے سیاسی صف بندی کی تیاری کر لی،،

آصف زرداری نے سیاسی صف بندی کی تیاری کر لی،،

 پاناما لیکس پر عدالتی فیصلے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری اپنی سیاسی حکمت عملی ظاہر کریں گے ، انہوں نے سیاسی صف بندی کیلئَے مشاورت کا آغاز کر دیا 

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے لاہور میں پارٹی رہنمائوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا  کہ سیاسی میدان میں مخالفین کو منہ توڑ جواب دیں گے،

 آصف زرداری نے سیاسی صف بندی کے لئے مشاورت میں تیزی لاتے ہوئے رابطوں کا  آغاز کر دیا  ،تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پاناما کیس پر عدالتی حکم کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بھٹو شہید کی 4اپریل کو ہونے والی برسی کے بعد پارٹی قیادت پنجاب کو مرکز بناکر سیاسی بساط بچھائے گی ،اس حوالے سے سابق صدر نے تنظیم سازی کرنےاور متحرک ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ خبریں