پولیس کی وردی بدلنے سے کارکردگی میں بہتری نہیں آسکتی،عمران خان

پولیس کی وردی بدلنے سے کارکردگی میں بہتری نہیں آسکتی،عمران خان

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 21 سالہ جدوجہد میں بڑی مایوسیوں کا سامنا بھی کیا۔

میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ خیبرپختون خوا میں حکومت میں آکر پولیس کو ٹھیک کردیا جس کے نتیجے میں  70 فیصد جرائم کم ہوگئے، اب موقع ملا تو پنجاب پولیس کو بھی ٹھیک کرکے دکھاؤں گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کو ٹھیک کرنے کی بجائے اربوں روپے خرچ کرکے وردی بدلی اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو ڈاکیہ بنادیا، شہباز شریف قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں، شکر ہے ایک بھائی تو گیا اب دوسرا جانے والا ہے۔

متعلقہ خبریں