مسلم لیگ (ن) میں اختلاف ضرور ہے لیکن تقسیم یا دھڑے بندی نہیں,چوہدری نثار

مسلم لیگ (ن) میں اختلاف ضرور ہے لیکن تقسیم یا دھڑے بندی نہیں,چوہدری نثار

ویب ڈیسک:کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ میرےنزدیک مال و دولت نہیں کردارکی وقعت ہوتی ہے، میں نے مناسب سمجھا وزارت میں نہیں بیٹھوں گا، عہدے اور حکومتیں آنی جانی چیزیں ہیں، کوشش کرتا ہوں ایسا کام نہ کروں جو کوئی میرے کردار پر انگلی اٹھا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے کسی شخص کوسپریم کورٹ کے فیصلے کی تضحیک نہیں کرنی چاہیے، عدلیہ کے فیصلے سے اختلاف اوراپیل کی اجازت ہے، تضحیک کی نہیں، تنقید ضرور کریں لیکن تضحیک کریں گے تو کیا نتیجہ نکلے گا؟ کیا نواز شریف کو سپریم کورٹ سے انصاف نہیں لینا؟

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ میں اختلاف رائے ضرور ہے لیکن کوئی تقسیم نہیں، تجزیہ کار پارٹی میں اختلاف رائے کو بہت بڑا بحران بنا کر پیش کرتے ہیں لیکن پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک یا دھڑے بندی نہیں البتہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔

متعلقہ خبریں