پاک فوج نے ڈان لیکس نوٹیفکیشن مسترد کردی،

پاک فوج نے ڈان لیکس نوٹیفکیشن مسترد کردی،

ویب ڈیسک: پاک فوج نے ڈان لیکس کا نوٹی فکیشن مسترد کردیا اور اسے نامکمل قرار دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ڈان لیکس سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ نامکمل ہے اس میں انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عمل در آمد نہیں کیا گیا ہےآئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جاری کردہ نوٹیفکیشن انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کیمطابق نہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم ہاؤس سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو ان کے عہدے سے ہٹانے اور وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کے اعلیٰ افسر راؤ تحسین کے خلاف ای ڈی رولز 1973 تحت کارروائی کی منظوری بھی دی تھی ،رپورٹ میں چارافراد اور ایک ادارے پر ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔وزیر اعظم ہاؤس کیجانب سے جاری ہو نیوالے اعلامیے پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے دستخط ہیں، جسمیں وزیراعظم نے پرنسل انفارمیشن افسر راؤ تحسین کیخلاف کارروائی کی بھی سفارش کی ہے، راؤ تحسین کیخلاف کا رروائی انیس سو تہتر کے قوانین کے تحت ہوگی۔

مذکورہ رپورٹ میں ڈان اخبارکاور صحافیکا معاملہ اے پی این ایس کے سپرد کیا گیا ہے، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی پررپورٹنگ صحافتی اقتدار کے مطابق ہونی چاہیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اے پی این ایس پرنٹ میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق وضع کرے ، یہ خبر روزنامہ ڈان میں گذشتہ برس چھ اکتوبر کو شائع ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں