ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کرسمس کے موقع پر جعلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 39 تک پہنچ گئی،

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کرسمس کے موقع پر جعلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 39 تک پہنچ گئی،

ڈیسک:کرسمس کے موقع  پر جعلی شراب پینے سے درجنوں  افراد کی حالات غیر ہو گئی تھی۔

 جن میں  5 افراد موقع پر ہی  ہلاک ہو گئے تھے ۔

 جب کہ باقی متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد کے الائیڈ اور سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔

 بعد ازاں ہلاکتوں کی تعداد 28 تک پہنچ گئی تھی ۔

 ہسپتال میں   زیر علاج زہریلی شراب پینے والوں میں سے  مزید11 افراد ہلاک ہوگئے، جس سے مرنے والوں کی تعداد  39 ہو گئی ۔    

ہسپتال میں زیر علاج  افراد   میں سے کئی  کی حالت اب بھی تشویشناک ہے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ،  

  ابتدائی تحقیقات کے مطابق جعلی شراب آفٹر شیو لوشن میں اسپرٹ ملا کر بنائی گئی تھی۔

پولیس نے کیس پر پیش قدمی کرتے ہوئے  5افراد گرفتار کر لیا مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں