فاٹآ کے مستقبل کا فیصلہ فاٹا کے قبائل کرینگے، مولانا فضل الرحمان

فاٹآ کے مستقبل کا فیصلہ فاٹا کے قبائل کرینگے، مولانا فضل الرحمان

ڈیسک:پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ

 فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع قبول نہیں ہیں۔

فوجی عدالتیں سول عدالتوں کی توہین  کے مترادف ہیں۔

 اگر سول عدالتوں کے ججوں کو سیکیورٹی کا مسئلہ ہے تو انہیں پاک فوج کی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

سی پیک منصوبے کو سیاسی   مقاصد  کے لئے متنازعہ نہ کیا جائے۔

 منصوبے  سے متعلق تحفظات دور ہونے تک  ہم نے مخالفت کی۔

 فاٹا کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں۔

 فیصلے کا اختیار فاٹا کے عوام کو دیا جائے.

جے یو آٗئی پر آج تک کرپشن کا کوئی کیس نہیں بنا۔

 آصف علی زرداری کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔

متعلقہ خبریں