پاناما کیس کا فیصلہ: چیرمین نیب نے اہم اجلاس طلب کر لیا

پاناما کیس کا فیصلہ: چیرمین نیب نے اہم اجلاس طلب کر لیا

ویب ڈیسک: پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے پیر کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں میاں نوازشریف، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔

 سپریم کورٹ کی جانب سے کیس کے فیصلے کے بعد چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے اہم اجلاس پیر کے روز طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر کو بھی طلب کیا گیا ہے جب کہ نیب کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اور ڈی جی نیب راولپنڈی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں