پاکستان تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی کے درمیان دوریاں

پاکستان تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی کے درمیان دوریاں

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف اور صوبائی حکومت میں انکی اتحادی جماعت قومی وطن پارٹی کے درمیان ایک بار پھر سے دوریاں

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انساف اور قومی وطن پارٹی کے درمیان ایک بار پھر تلخیاں پیدا ہوگئی ہیں اور پی ٹی آئی نے قومی وطن پارٹی کو صوبائی حکومت سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے قومی وطن پارٹی کو صوبائی حکومت سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کیا گیا ہے،

یہ فیصلہ  قومی وطن پارٹی کی جانب سے پاناما کیس میں پی ٹی آئی کے موقف کی تائید نہ کرنے کے باعث کیا گیا ہے،

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر اطلات شاہ فرمان نے کہا کہ اگر قومی وطن پارٹی پاناما کیس میں پی ٹی آئی کے موقف کی تائید کرتی  تو حالات اس قدر کبھی نہ بگڑتے۔

متعلقہ خبریں