باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی ورلڈ باکسنگ کاؤنسل کا سلور ٹائٹل اپنے نام کر لیا

باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی ورلڈ باکسنگ کاؤنسل کا سلور ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ویب ڈیسک:پاناما میں ہونے والی انٹرنیشنل فائٹ میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ باکسرمحمد وسیم نے مخالف باکسر کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

تفصیلات کے مطابق پاناما میں ہونے والی انٹرنیشنل فائٹ میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ باکسرمحمد وسیم نے مخالف باکسرایوان ٹریجوس کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے ورلڈ رینکنگ میں نمبرون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ رواں ماہ 7 جولائی کو انہوں نے الواریز کو ناک آؤٹ کرکے اپنی چھٹی فائٹ جیتی تھی ، وہ اس فائٹ کیلئے پاناما میں گزشتہ ماہ سے تیاریاں کررہے تھے ، فائٹ جیتنے کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے والدین اور کوچ کا شکریہ ادا کیا جن کی بھرپور سپورٹ کے ساتھ وہ یہ فائٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ محمد وسیم اس سے قبل دو بار ورلڈ باکسنگ کاؤنسل کا سلور ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

 انہوں نے اپنے مستقبل کے آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی اگلی فائٹ کولمبیا میں ہوگی، جس کے بعد ان کا ہدف ڈبلیو بی سی گولڈن ٹائٹل جیتنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں